مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جسے ختم کرنا ہو گا۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم نے مسائل کی شناخت کر دی ہے۔صدر اشرف غنی نے کہا کہ ’گذشتہ برس کیے گئے پاکستان کے دورے کے وقت سے میں کہہ رہا ہوں کہ ہمارے درمیان ایک غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے، ایک غیر اعلانیہ عداوت ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا ہو گا۔افغانستان میں القاعدہ اور خود کو دولتِ اسلامیہ (داعش) کہنے والی شدت پسند تنظیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ ’القاعدہ بہت حد تک مخفی ہو گئی ہے لیکن اب بھی پوری طرح قائم ہے۔ دولت ِ اسلامیہ (داعش) خبروں کی شہ سرخیاں سمیٹ رہی ہے لیکن ہمیں القاعدہ پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ وگرنہ خدا نخواستہ ہمیں ایک اور حیرت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جسے ختم کرنا ہو گا۔
News ID 1862963
آپ کا تبصرہ